Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 10:11am

پی ایس ایل 9: راولپنڈی میں 2 میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے راولپنڈی میں ہونے والے 2 میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز سے راولپنڈی میں آغاز ہوگا، ہفتے کو شروع ہونے والے میچز کا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 2 میچز شیڈول ہیں، دوپہر کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ شام کو اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ہوگا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں کل بھی دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور ڈبل ہیڈر کے لیے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ہفتے کو اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو فینز کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔

اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے جمعہ کو ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی نہ ہوسکا۔

Read Comments