Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 9: راولپنڈی میں 2 میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ہفتے کو اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو فینز کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 10:11am

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے راولپنڈی میں ہونے والے 2 میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز سے راولپنڈی میں آغاز ہوگا، ہفتے کو شروع ہونے والے میچز کا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 2 میچز شیڈول ہیں، دوپہر کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ شام کو اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ہوگا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں کل بھی دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور ڈبل ہیڈر کے لیے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ہفتے کو اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو فینز کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔

اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے جمعہ کو ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی نہ ہوسکا۔

rawalpindi

PSL

Pakistan Super League

rainy weather

Rain prediction

psl 9

HBL PSL 9

islamabad rawalpindi rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div