Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 12:13pm

آصف زرداری کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ، ایم کیو ایم اجلاس آج طلب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا، جس میں صدارتی انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار آصف زرداری کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ متواقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام پاکستان ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان آج رابطہ کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کرے گی۔

اجلاس میں 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف زرداری کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ متواقع ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا؟ رابطہ کمیٹی اجلاس میں ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کا بھی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اکثریت ایم پی اے علی خورشیدی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے خواہاں ہیں، رابطہ کمیٹی کے کچھ ارکان کی رائے کے مطابق سینئر پارٹی لیڈر عبدالوسیم کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آج کے اجلاس میں رابطہ کمیٹی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر بھی مشاورت کرے گی۔

مزید پڑھیں

ملکی صدارت پانے کیلئے آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی مدمقابل، پیپلزپارٹی کا نمبر گیم پورا

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر نے آصف زرداری کو حمایت کی یقین دہانیکرادی

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کوطلب

Read Comments