Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 مارچ 2024 05:00pm

جیل سپرنٹنڈنٹ نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، عمرایوب، اسد قیصر کی پریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آج ہم عدالتی حکم کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے ہیں، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ملاقات نہیں کرنے دی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، عمر ایوب نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مجھے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے، آج ہم عدالتی حکم کے ساتھ اپنے لیڈر سے ملاقات کرنے آئے، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ملاقات نہیں کرنے دی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔

عمرایوب نے کہا کہ میرے ساتھ ایم این ایز حضرات موجود ہیں، شہبازشریف نے فلور آف دی ہاؤس پر رول آف لاء کی بات کی تھی، میرا شہبازشریف سے سوال ہے کہاں ہے آپ کا رول آف لا، جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہ ملک نہیں چل سکتا ہے، ہم قانون کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسمبلی فلور پر بلائیں گے۔

اسد قیصر

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ہم گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں، فارم 45 میں جیتنے والوں کو پارلیمانی اجلاس میں بلائیں گے، یہ ملک بھیڑ بکریوں کی طرح نہیں چل سکتا۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ غلامی سے انکارکےلیے ایبسولوٹلی ناٹ کہا اللہ اور اسکے ماننے والے امریکا کے غلام نہیں ہوسکتے ہیں۔

Read Comments