Aaj Logo

شائع 09 مارچ 2024 07:48pm

عارف علوی نے بطور صدر آفیشل اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ جاری کردیا

پاکستان کے 13ویں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا الوداعی ٹوئٹ جاری کردیا ہے، جس میں انہوں نے کوتاہیوں پر اللہ سے معافی مانگی ہے۔

تاحال صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر صدر مملکت کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرلتے ہوئے لکھا، ’پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے باعث عزت اور افتخار ہے۔ اللّٰہ میری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور جو اچھے کام کیے ہوں اس کا اجر عطا فرمائے‘۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’ثمینہ علوی میرے ساتھ اس دعا میں شریک ہیں۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک شاندار مستقبل ہمارے ملک کا منتظر ہے‘۔

اپنے پیغام کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے دوسرے تھریڈ میں لکھا کہ ’پریزیڈنٹ آف پاکستان کے اس ایکس ہینڈل پر پاکستان کے 13ویں صدر کے طور پر یہ میری آخری پوسٹ/ٹویٹ ہے۔ یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا تھا۔ میں آج @PresOfPakistan کا مکمل کنٹرول پاکستان کے 14ویں صدر کے حوالے کرنے جا رہا ہوں‘۔

Read Comments