Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2024 03:45pm

رمضان میں بینک کب سے کب تک کھلیں گے، اوقات کار جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا۔ اوقاتِ کار پر تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک عمل کریں گے۔

بینکوں میں پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دن کے ساڑھے تین بجے تک کام ہوگا۔ پیر سے جمعرات 2 سے 2:30 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔

جمعہ کو صبح 8:30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ کام ہوگا۔ پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر2 بجے تک بلاوقفہ عوامی لین دین ہوگا۔

جمعہ صبح 8:30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلاوقفہ عوامی لین دین کیا جائے گا۔

Read Comments