Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2024 09:21pm

رجب طیب اردگان کا آصف زرداری کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا، آصف علی زرداری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں صدور نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رجب طیب اردگان نے صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے جلد ہی رجب طیب اردگان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

صدرآصف زرداری نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا، صدر آصف زرداری نے ترکی کی عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی۔

Read Comments