Aaj Logo

شائع 13 مارچ 2024 05:15pm

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: ملزم کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار

امیر بالاج ٹیپو قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے نامزد ملزم طیفی بٹ کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے تھانہ چوہنگ میں درج کر رکھا ہے۔

مقدمے میں 4 نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ خواجہ تعریف عرف طیفی اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو بھی نامزد کیا گیا اور مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آور نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے دشمنی کے باعث فائرنگ کی۔

کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نامزد ملزم طیفی بٹ کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے تیاری کرلی گئی۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران اشرف کے مطابق طیفی بٹ کی گرفتاری کے ریڈ وارنٹ کے لیے کاغذات انٹر پول کو بھجوائے جاچکے ہیں۔

عمران کشور نے بتایا کہ اگلے ہفتے ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے بیرون ملک جائے گی، امیربالاج قتل میں نامزد ملزم طیفی بٹ دبئی سے امریکا بھی چلا گیا تو اسے پاکستان لائیں گے۔

مزید پڑھیں

بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ کے وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کا انٹرپولسے رابطہ

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تفتیش کیلئے 2 رکنی جے آئی ٹیتشکیل

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: حملہ آور کی ایک روز قبل خریدی گئی موبائل سمبدین کی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ

Read Comments