Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: حملہ آور کی ایک روز قبل خریدی گئی موبائل سم بدین کی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ

پولیس نے حملہ آور گوگی بٹ کے ملازم کی زیرحراست اہلیہ سے بھی ایک سم برآمد کر لی ۔
شائع 24 فروری 2024 12:40pm

لاہور میں انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والےامیر بالاج ٹیپو کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،حملہ آور سے ملنے والا موبائل اور سم ایک روز قبل خریدی گئی جو بدین کی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

پولیس نے حملہ آور گوگی بٹ کے ملازم مظہیر کی زیرحراست اہلیہ سے بھی ایک سم برآمد کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور سے ملنے والا موبائل اور سم ایک روز قبل خریدی گئی تھی اور یہ سم بدین کی رہائشی ایک خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

حمہ آور نے اس سم سے صرف ایک ہی کال کی تھی۔

پولیس نے حملہ آور کی بیوی سے بھی ایک سم برآمد کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور اس سم سے مسلسل جرائم پیشہ لوگوں سے رابطے میں رہتا تھا۔

لاہور : ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے کا قتل، تحقیقات میں اہم پیشرفت

امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے کیلئے ملزم کیمرہ مین بن کر شادی میں گیا

پولیس کے مطابق تمام کا ریکارڈ اکٹھا کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے تاہم تاحال جرائم پیشہ افراد میں سے کسی کو تاحال حراست میں نہیں لیا گیا۔

lahore

Murder

Crime

TIPU TRUCKANWALA

AMEER BALAJ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div