Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2024 12:00pm

عاقب جاوید کو سری لنکن کرکٹ ٹیم میں اہم ذمے داری مل گئی

قومی کرکٹر عاقب جاوید سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہو گئے۔

عاقب جاوید کو یہ ذمہ داری امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک سونپی گئی ہے۔

عاقب جاوید کو پاکستان، یواے ای اور افغانستان کے ساتھ بولنگ کوچ کا تجربہ ہے۔

عاقب جاوید حالیہ دنوں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندز کے کوچ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

Read Comments