Aaj Logo

شائع 16 مارچ 2024 01:46pm

فاطمہ بھٹو اور گراہم کے گھر ’میر مرتضیٰ‘ کی پیدائش

معروف مصنفہ اورسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فاطمہ بھٹو 28 اپریل 2023 کو کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراہم (جبران ) کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھی تھیں

سوشل میڈیا پر فالوورز کو یہ اطلاع دیتے ہوئے فاطمہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام میر مرتضیٰ بائرہ رکھا ہے۔

فاطمہ نے کیپشن میں بتایا کہ وہ اور گراہم بچے کی پیدائش کی خبر شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ وہ دونوں بیٹے کو ایک ایسا نام دینا چاہتے تھے جو اسے ہمت اور مہربانی سے نوازے اور دنیا میں اپنا راستہ بنائے۔

انہوں نے لکھا، ’ میں ایک ایسا نام چاہتی تھی جو جو اس (بیٹے) کی زندگی میں اس کے لیے ایک ترغیب کا کام کرے، ایک ایسا نام بھی جو اسے محبت اور طاقت سے ڈھانپ دے، ایک ایسا نام جو وہ اس علم کے ساتھ اپنا سکے کہ یہ اُس کی ماں کے دل اور روح کی گہرائیوں سے اس کی زندگی بھر حفاظت کرنے کے لیے دیا گیا تھا، تاکہ اسے فضل اور بے خوفی دونوں یکساں طور پر مل سکیں۔’

بیٹے کے لیے اس نام کا انتخاب کرنے والی فاطمہ نے مزید لکھا کہ جب بھی وہ سوچتی تھیں کہ کون سا نام ایسا کر سکتا ہے، تو ان کے ذہن میں ہمیشہ اپنے پیارے والد کا نام آتا تھا۔

فاطمہ بھٹوکے نکاح پر دلہن اور بھائی ذوالفقارنے کس برانڈ کے کپڑے پہنے

فاطمہ بھٹونے فالوورز سے اپنی فیملی کو دعاؤں مین یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ فاطمہ کی شادی کی خبر ان کے چھوٹے بھائی ذوالفقاربھٹو جونئیر نے شیئرکی تھی، جنہوں نے اب ماموں بننے کی خوشخبری بھی شیئر کی ہے۔

آفیشل ایکس ہینڈل پر یہ خبر شیئر کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو نے لکھا کہ، ’ نہایت خوشی کے ساتھ میں اپنے بھتیجے میر مرتضیٰ بائرہ کی آمد کا اعلان کر رہا ہوں جو میر مرتضیٰ بھٹو کے پوتے ہیں۔

ذوالفقار جونیئر نے مزید لکھا کہ، ’ فاطمہ اور گراہم نے ہمارے گھر کو نئی روشنی اور ہماری وراثت کو ایک نئی خوبصورت روح دی ہے۔ براہ مہربانی ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں رکھیں۔’

Read Comments