Aaj Logo

شائع 19 مارچ 2024 11:17am

کچن میں موجود 5 اشیاء گھر سے کیڑے مکوڑے بھگانے میں انتہائی مددگار

کیا آپ نے اپنے گھر کے اندر مکھیوں اور لال بیگوں کو رینگتے ہوئے دیکھا ہے ؟کیڑے مکوروں کو دیکھنے سے کراہیت توآتی ہی ہے ،مگر یہ حفظان صحت کے لیے بھی مضر ہیں اور ان سے نجات پانے کاطریقہ اور بھی مشکل ۔

اب آپ کو ادھر ادھر تلاش کرنےکی ضرورت نہیں بلکہ یہ کچن میں آسانی سے مل سکتی ہیں ۔ اس لے ان آسان اور سادہ ٹوٹکوں کو آزمائیں ۔

یہاں دیے گئے چند آسان ٹوٹکے حشرات الارض اور مکھی مچھروں سے پاک کچن بنانے میں مددگار ہوں گے ۔

تیز پات

تیز پات کو کچن کی درازوں میں بچھا دیں ۔تیز پات کی تیز خوشبو لال بیگ اور چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑوں کو کچن سے دور رکھے گی ۔

کھیرا

اگر گھر میں چیونٹیاں زیادہ ہوں تو ان کے آنے والی جگہوں پر کھیرے کو کاٹ کر رکھ دیں ۔ چیوںٹیوں کے لیے کھیرے کی خوشبو ناپسندیدہ ہوتی ہے اور وہاں نہیں آئیں گی۔

تُرش پھلوں کے چھلکے

کھٹے میٹھے پھل جیسے کہ لیموں ،موسمبی کے چھلکوں کے اندر قدرتی تیل پایا جاتا ہے ۔اگر انہیں کھڑکیوں یا دیگر جگہوں پر رگڑ لیا جائے تو ان کی خوشبو سے کیڑے مکوڑے بھاگ جاتے ہیں ۔

سرکہ

سفید سرکہ کیڑے مکوڑوں کو دور رکھنے کی بہترین ترکیب ہے ۔ ایک اسپرے بوتل میں پانی اور سرکہ کو ہم وزن ڈال کر مکس کر لیں اور اس سے کچن کی سطح کو صاف کر لیں ۔

ایک پیالے میں اگر سرکہ رکھ دیا جائے تو مکھیاں اس کے اندر گرکر مر جائیں گی ۔

زیرہ

پسے ہوئے زیرے کو ایسی جگہ پر چھڑک دیں، جو چیونٹیوں کی گذر گاہ ہو ،تو یہ چیونٹیوں کو بھگانے کی قدرتی دوا بن جائے گا ۔ زیرہ کی خوشبو سے وہ دور بھاگ جائیں گی ۔

پودینہ

گھر میں پودینےکا پودا لگائیں ،یا پودینے کی چند پتیاں رکھ دیں۔پودینے کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے اور کیڑے مکوڑوں کو بھگانے میں مدد دیتی ہے۔

کچن کی روزانہ صفائی کریں

عام ٹوٹکوں کو ضرور آزمائیں، مگر کچن کی روزانہ صفائی کوبھی اہمیت دیں ۔ کچن کی سطح کو پونچھا کریں اور خشک رکھیں ۔

ایئر ٹائٹ کنٹینر میں کھانوں کو رکھا کریں ۔کیونکہ کھانےکے بچے ہوئے ذرات کیڑے مکوڑوں کی پسندیدہ خوراک ہوتے ہیں ۔

Read Comments