Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2024 09:17pm

بیرسٹر محمد علی سیف کا گورنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے گورنر کے پی کے سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ گورنر کو سیاسی تنازعات پیدا کرنے کی عادت پرانی ہے گورنر خیبر پختونخوا باعزت طریقے سے اپنا استعفی دیں۔

کے پی کے کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ گورنر کا اسمبلی بلانا آئینی ،اخلاقی اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے، اجلاس بلانا اسپیکر کی صوابدید ہے گورنر صرف درخواست بھیج سکتا ہے۔گورنر کو سیاسی تنازعات پیدا کرنے کی عادت پرانی ہے۔

بیرسٹر سیف کا مذید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی اس سلسلے میں وکلاء سے مشاورت جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے عام انتخابات میں انکی پارٹی کو بری طرح مسترد کیا ہے۔ گورنر فی الفور استعفیٰ دیدیں تاکہ صوبہ کی عوام کو ریلیف مل سکے۔

Read Comments