Aaj Logo

شائع 21 مارچ 2024 05:23pm

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47 ڈالر اضافے سے نئی قیمت 2 ہزار 225 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کے اضافے سے نئی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 245 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے کے اضافے کے بعد 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15 روپے کے اضافے کے بعد 2229.08 روپے ہوگئی۔

Read Comments