Aaj Logo

شائع 21 مارچ 2024 10:42pm

سعودی عرب میں کفیلوں پر بھاری جرمانوں کا اعلان

سعودی عرب غیر قانونی ٹھیکے داروں سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک سے مزدور بھرتی کرنے والے آجر پر 10 لاکھ رالب تک جرمانے عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

سعودی مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل نے بیرون ملک سے مزدور بلانے کے عمل کو ایک ڈرافٹ اسکیم کے تحت جرم قرار دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس منصوبے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ بیرون ملک سے ایک یا ایک سے زیادہ کارکنوں کی بھرتی کی صورت میں انہیں ملازمتیں نہ ملنے پر آجر پر دو لاکھ سے دس لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

سعودی نیوز ویب سائٹ ”اخبار 24“ نے رپورٹ کیا کہ وزارت متعلقہ خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کی ذمہ دار ہوگی اور مجاز عدالت کے سامنے دائر مقدمات کو جانچنے کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرے گی۔

اس حوالے سے وزارت برانئے انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ لیبر سسٹم میں مجوزہ ترامیم کا مقصد فینٹم لیبر میں بروکریج کو مجرم قرار دینا ہے۔

Read Comments