Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2024 06:09pm

پاکستان قرض وقت پر ادا کرے گا، رواں برس 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈ جاری ہونگے، وزیر خزانہ

محمداورنگزیب نے مالیاتی امور پر معروف نشریاتی ادارے بلومبرگ سے گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ پاکستان رواں سال300 ملین ڈالرزکے پانڈا بانڈز جاری کرےگا۔ پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کئےجائیں گے۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے بتایا کہ چین سرمایہ کار پانڈا بانڈز سے مستفید ہوں گے، ابتدائی طورپر250 سے300 ملین ڈالرکےبانڈزجاری کئے جائیں گے۔ بعدازاں پانڈا بانڈز کے حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔

محمداورنگزیب کا بلومبرگ سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ حکومت کا کیش بیلنس بہترہے، تمام قرض بروقت اداکرےگی۔ معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، حکومت کی سمت درست ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پردباﺅ کا امکان نہیں ہے، امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی، پاکستان کم از کم3 سال کے لئےآئی ایم ایف پروگرام لےگا۔ اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی۔

Read Comments