Aaj Logo

شائع 23 مارچ 2024 12:29pm

نیم گرم پانی فائدہ مند بھی نقصان دہ بھی

اکثر افراد اپنے دن کی ابتدا نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی پی کر کرتے ہیں ۔اور ان میں سے کچھ تو سارا دن نیم گرم پانی پیتے رہتے ہیں۔

پانی ہمارے جسم کو ری ہایئڈریٹ کرتا ہے ۔ وزن کم کرنے اور زہریلے مادوں کے جسم سے اخراج میں مددگار ہے۔ مگر کیا نیم گرم پانی کے کوئی اور فوائد بھی ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کو خاص مقدار میں پینا آپ کے جسم کے وزن کو کم کرتا ہے، قبض کو دور کرتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو آسان بناتا ہے اور اسٹریس کو دورکرتا ہے ۔

مگرڈاکٹر خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ نیم گرم پانی پینا ہمارے مدافعاتی نظام کومتاثر کر سکتا ہے، غذائی نالی کے ٹشوز کو تباہ کر سکتا ہے، اور زبان کے ٹیسٹ بڈز کو جلا سکتا ہے ۔

اگر آپ کھانوں کے درمیان نیم گرم پانی کو بہت زیادہ مقدار میں پیتے ہیں، تو یہ معدے میں تیزابیت اور ہاضمے میں گڑبڑ کر سکتا ہے ۔

بی بی سی گڈ فوڈ

اگر آپ اپنی روٹین میں نیم گرم پانی رکھنا چاہتے ہیں، تو نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں ۔

یہ مشروب ہاضمے میں بھی مدد دے گا اور آ پکو وٹامن سی کے فوائد بھی ہوں گے ۔

یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم کے سگنل پر غور کریں اور جب بہت زیادہ پیاس محسوس ہو یا ہائیڈریٹ ہونے کی ضروت ہو تب پانی پئیں۔

نیم گرم پانی کو مختلف صورتحال کے مطابق ایڈجسٹ کریں، مثلا وزن کی کمی، درجہ حرارت، یا آب وہوا کے اعتبار سے پانی کی مقدار سیٹ کریں ۔

Read Comments