Aaj Logo

شائع 25 مارچ 2024 05:16pm

9 مئی جلاؤ گھیراؤکیس: شیریں مزاری، عمر ایوب اور سمابیہ طاہر کی ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک پر حملوں کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور سمابیہ طاہر کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک پر حملے کے مقدمات میں شیریں مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ ملک فیصل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 9 مئی کے 14 مقدمات میں شیریں مزاری کی ضمانت منظور کرلی، سابق وفاقی وزیر کی ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی کی درخواست ضمانت بھی منظور کرلی جبکہ عمر ایوب کو 164 کے بیان کے بعد 9 مئی کے 14 مقدمات میں شامل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سمابیہ طاہر کی ضمانت بھی منظور کرلی۔

Read Comments