پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ برآمدات کو بڑھانا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

ٹیکس نظام میں ڈیجیٹائزیشن ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
شائع 26 مارچ 2024 01:04pm

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نظام میں ڈیجیٹائزیشن ضروری ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس دینےوالے ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے براہ راست ٹیکس، برآمدی شعبہ ناگزیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹائزیشن سے محصولات میں اضافہ، نظام میں شفافیت آئےگی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ برآمدات کو بڑھانا ہے۔

Read Comments