Aaj Logo

شائع 26 مارچ 2024 02:30pm

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نےمغربی ہواؤں کا سلسلے کے پیش نظر رواں ہفتے تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا۔

جبکہ ملک کے بیشتر بالائی اوروسطی علاقوں کواپنی لپیٹ میں لے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 27 سے31 مارچ تک اسلام آباد، راولپنڈی ،مری گلیات میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 27 سے 31 مارچ تک پنجاب میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں بارش،پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں 27 مارچ سے 3 اپریل تک بارش، پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

سندھ میں 28 اور 29 مارچ سے آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ سے یکم اپریل تک گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے برفباری کے باعث علاقوں میں روز مرہ کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Read Comments