Aaj Logo

شائع 28 مارچ 2024 03:10pm

قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ پی سی بی کا سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے رابطہ

قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کوچنگ اسٹاف کی تلاش جاری ہے، پی سی بی حکام نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیپسی سے دوسری بار رابطہ کر لیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق جیسن گلیپسی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔ جیسن گلیپسی ساؤتھ آسٹریلین ریڈ روک اور ایڈیلیڈ سٹرائکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے۔

جیسن گلیسپی کا ساوتھ آسٹریلیا کے ساتھ ابھی ایک سال معاہدہ باقی تھا، جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی۔

جیسن گلیپسی نے 71 ٹیسٹ، 97 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

گیری کرسٹن سے معاملات طے نہ پانے کی صورت میں ہیڈ کوچ کا قرعہ جیسن گلیپسی کے نام نکل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

کون بنےگا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ؟

[شین واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی نے بھی پی سی بی کی پیشکش ٹھکرادی](https://www.aaj.tv/news/30376600/

)

Read Comments