Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شین واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی نے بھی پی سی بی کی پیشکش ٹھکرا دی

ڈیرن سیمی پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے
شائع 18 مارچ 2024 05:25pm

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کرلی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈیرن سیمی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔

ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیا گیا موجودہ معاہدہ ہے، سابق ویسٹ انڈیز کپتان اس وقت ون ڈے اور ٹی20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب شین واٹسن پی سی بی کی ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد دو روز قبل وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈشین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دینا چاہتا تھا، سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔

شین واٹسن، جو پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کوچ بھی تھے، نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے قومی ٹیم کا کوچ بننے کے بارے میں پی سی بی سے گفتگو کی۔

PSL

PCB

karachi

Pakistan Cricket Team

head coach

peshawar zalmi

Darren Sammy

Pakistan Super League

shane watson

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 9

HBL PSL 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div