Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 06:48am

کراچی کے بعد حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ میں آئی ٹی کلاسز شروع ہونگی، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسیوری نے کہا ہے کہ کراچی کے بعد حیدراباد میرپور خاس نواب شاہ سکھر اور لاڑکانہ میں بھی آئی ٹی کلاسز شروع کی جائیں گی۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ کراچی میں آئی ٹی کلاسز لینے والوں کی ڈالرز میں امدن شروع ہو گئی ہے۔

گورنر نے کہا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے پہلے فیز میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آٹومیشن سمیت دیگر کورسز مفت میں کروائے کا اعلان بھی کیا۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ پروگرام کے تحت نوجوان خود کفیل اور لاکھوں روپے کمانے کے اہل ہوں گے، جگہ کا تعین 10 دنوں میں کیا جائے گا۔ آئی ٹی پروگرام کے لئے حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا جائے گا، سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ پروگرام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 50 کروڑ کی لاگت سے یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے ڈونر ہمیں مل گئے ہیں، آئی ٹی پروگرام کے تحت دو ماہ کے اندر ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

Read Comments