Aaj Logo

شائع 28 مارچ 2024 10:06pm

کراچی میں قبضہ مافیا کا خاتون پر تشدد

کراچی میں قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون پرتشدد کا واقعہ سرجانی ٹاون کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب وہ اپنا پلاٹ دیکھنے آئی۔

قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون کو اسکے پلاٹ پر آنے سے روکا گیا، ملزم نے خاتون کو تھپڑ مارے، اسکے پیچھے بھی بھاگتے رہے۔ خاتون خود کو ملزم سے بچاتی رہی۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود خاتون نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہی خاتون نے کوئی شکایت درج کروائی ہے۔

Read Comments