اپریل میں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کو شروع ہو کر 9 اپریل کو ختم ہوگا
شائع 31 مارچ 2024 12:31pm

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بجکر 2 منٹ پر شروع ہوگا۔

سورج گرہن رات 11 بج کر 17 منٹ پر عروج ہوگا، جب کہ اختتام 9 اپریل کی رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

Read Comments