Aaj Logo

شائع 02 اپريل 2024 05:02pm

بین اسٹوکس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کردیا۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئے، اسٹوکس ورلڈکپ کی سلیکشن کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

انگلش بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ کی سلیکشن میں دلچسپی نہ رکھنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کا اولین فوکس بولنگ کے لیے مکمل فٹ ہونا ہے۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نہ صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سے سیریز سے مکمل فٹ ہونا چاہتے ہیں، اس لیے وہ میگا ایونٹ کھیلنے سے گریز کررہے ہیں۔

اس حوالے سے بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ میں بولنگ فٹنس کے لیے بڑی محنت کر رہا ہوں، میں تمام فارمیٹ میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنا چاہتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہا کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کی قربانی دینے سے مجھے مستقبل میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنے میں مدد ملے گی، میری کپتان، کوچ اور تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) 2024 سے دستبردار ہوگئے تھے۔ آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن 2024 میں حصہ نہیں لیں گے۔

مزید پڑھیں

بین اسٹوکس نے آخری میچ کے بعد اپنی ون ڈے کیپ کس کودی؟

بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

بین اسٹوکس نے بھارت میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد کہا تھا کہ وہ گھٹنے کی سرجری کرائیں گے لیکن بعد ازاں انہوں نے اسے ملتوی کر دیا تھا۔

Read Comments