ملک کے کن علاقوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
شائع 07 اپريل 2024 09:14am

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہو گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم کے خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔

گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Read Comments