Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 05:25pm

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

آج ٹریڈنگ کے اوقات کے دوران مثبت رجحان کی بدولت کاروبار میں تیزی رہی۔ 100 انڈیکس میں 614 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک مرحلے پر 100 انڈیکس پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار کرگیا۔614 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 69057 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار 720 پر پہنچ کر بند ہوا۔

آئی ایم ایف سے معاملات بہت حد تک طے پا جانے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

Read Comments