ریلوے مسافروں کیلئے اچھی خبر، عید پر کرایوں میں بڑی رعایت

رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، پاکستان ریلویز
شائع 09 اپريل 2024 12:04pm

پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے اچھی خبر سناتے ہوئے عید کے دنوں میں ٹرین کے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔

عید الفطر کے تینوں دن پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کرایوں میں 25 فی صد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔

ٹرین کرایوں کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔ عید الفطر کے تین دنوں کے لیے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔

Read Comments