Aaj Logo

شائع 09 اپريل 2024 12:23pm

پی ٹی آئی تصادم چاہتی ہے، بہتر ہوگا بیٹھ کر فیصلے کیے جائیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تصادم چاہتی ہے، بہتر ہوگا بیٹھ کر فیصلے کیے جائیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر آج نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی انارکی اور انتشارکا راستہ اپنانا چاہتی ہے، ہم کسی صورت انکے ایسے فیصلوں کے ٹول نہیں بنیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں مذاکرات کا آپشن ہمیشہ کھلا ہوتا ہے تاہم فرد واحد کے مفاد میں کیے گئے فیصلوں کی کبھی حمایت نہیں کریں گے، عام آدمی کے مفاد کیلئے فیصلے کریں گے تو خوش آمدید کہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے جمہوریت پر مسلط نہیں ہوسکتے، یکطرفہ فیصلے قابل قبول نہیں ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک اںصاف فیصلے ذاتی نفع اور نقصان کے ہیں، ان کے فیصلے اکثریت پر لاگو نہیں ہوسکتے۔

Read Comments