Aaj Logo

شائع 12 اپريل 2024 07:11pm

پولیس جوانوں کو وردی کے بجائے پنڈت والا یونیفارم پہنا دیا

بھارت سے حیرت انگیز اور دلچسپ خبریں سامنے نہ آئیں، ایسا کیسے ممکن ہے، بھارتی پولیس کو اب سادو یا پنڈت کا لباس پہننے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ریاست اترپردیش میں پولیس کی جانب سے وراناسی میں کاشی وشواناتھ دھم میں پولیس اہلکاروں کو پنڈت یا سادھو کا لباس پہننے کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

وراناسی کے پولیس کمشنر موہت اگروال جنہوں نے اس حوالے سے آرڈر دیا ہے وہ کہتے ہیں دوسرے مقامات کے مقابلے میں مذہبی مقامات پر جوانوں کی تعیناتی ایک مختلف صورتحال ہے۔

مذہبی مقامات پر قانون کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہجوم کو سنبھالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

چونکہ مذہبی مقامات پر پنڈتوں کو اہمیت دی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے سوچا کہ مندر میں جوانون کو یہ لباس پہنایا جائے۔

دوسری جانب سماجھوادی پارٹی کے رہنما اکھیلاش یادو نے پولیس کے آرڈر پر سوال اٹھاتے ہوئے پولیس افسر کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ان کا موقف ہے کہ اس طرح کوئی بھی پولیس کا جوان خود کو ظاہر کر کے عوام کو بے وقوف بنا سکتا ہے۔

Read Comments