دھاتی ڈور نے حافظ قرآن نوجوان کی جان لے لی

حافظ قرآن اسامہ خان سابق ایم پی اے اعجازخان جازی کا بھتیجا ہے
شائع 13 اپريل 2024 03:46pm

راولپنڈی میں سابق ایم پی اے اعجازخان جازی کا حافظ قرآن بھتیجا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پتنگ اڑاتے بچے کو کرنٹ لگتا دیکھ کر 17 سالہ حافظ قرآن اسامہ خان مدد کو پہنچا تھا۔

بچے کو بچانے کی کوشش میں دھاتی ڈور کے ذریعے کرنٹ حافظ اسامہ کو لگا۔

جس کے بعد اعجاز خان جازی کے بھتیجے کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کیا گیا، تاہم وہ دم توڑ گیا۔

Read Comments