ایران اور لبنان میں جشن، لوگ سڑکوں پر نکل آئے

اگلا تھپڑ زیادہ سخت ہوگا، عوام کا انتباہ
شائع 14 اپريل 2024 08:32am

اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد لوگ ایران اور لبنان میں سڑکوں پر نکل آئے۔

تہران کی سڑکوں پر ایرانی پرچم اٹھائے نوجوانوں نے گشت کیا، فلسطین اسکوائر میں جشن منایا اور نعرے بازی کی۔

فلسطین سکوائر پر ایک تصویر میں کہا گیا کہ اگلا تھپڑ زیادہ شدید ہوگا۔

جشن منانے والوں نے بینرز بھی لہرائے جن پر اسرائیلیوں کیلئے عبرانی زبان میں لکھا تھا ’شیلٹر میں چھپ جاؤ‘۔

تہران میں برطانوی سفارتخانے کے باہر بھی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔

بیروت میں حزب اللہ کے حامیوں نے اسرائیل پر حملے کی خوشی میں ریلی نکالی اور نعرے بازی کی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں بھی فلسطینیوں نے جشن منایا، رات گئے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچ گئے۔

Read Comments