کراچی میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گر گئی

بجلی گرنے کے وقت خوفناک دھماکا بھی سنا گیا
شائع 14 اپريل 2024 03:34pm

کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں واقع گھر پر آسمانی بجلی گرگئی۔

حادثے کے باعث گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

بجلی گرنے سے گھر کی چھت اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

بجلی گرنے کے وقت خوفناک دھماکا بھی سنا گیا، جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

واقعہ کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read Comments