Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2024 04:54pm

بونیر میں گزشتہ روز شہید پاک فوج کے جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں 13 اپریل 2024 (ہفتہ) کو دہشتگردوں کے خلاف کیے جانے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے راولپنڈی کے رہائشی 35 سالہ لانس حولدار مدثر محمود، اور پونچھ آزاد کشمیر کے رہائشی 27 سالہ لانس نائیک حسیب جاوید آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔

Read Comments