Aaj Logo

شائع 15 اپريل 2024 06:04pm

پنجاب حکومت مری میں سیاحوں کے لئے کیا کیا اقدامات کرنے والی ہے؟

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں مریم نواز نےمری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی اور غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کرکے فوری طور پرگرانے کا حکم دے دیا جبکہ اجلاس میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا گیا۔

مریم نواز اور نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کی ترقی کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔

مریم نواز نے مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کردی ، جبکہ غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کرکے فوری طور پرگرانے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں پارکنگ کے لیے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے اور ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں مری میں انٹری گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

اجلاس میں مری کیلیے دریائے جہلم سے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری دی گئی، موجودہ واٹر اسکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مری میں موٹر وے کی طرز پر صاف ستھرے ٹائلٹ بنائے جائیں گے۔

Read Comments