ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 2 آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 06:32pm

ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیے گئے جن میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ بلوچستان میں پشین کے سنزلہ پہاڑ میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید فائرنگ کےتبادلہ میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔

جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کےدوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔

انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

دوسری جانب پشین کے سنزلہ پہاڑ میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران لیویز اہلکار کو شہید کرنے والے دو دہشت گرد مارے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے آپریشن کے دوران فائرنگ سے 2 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

انھوں نے کہا کہ پشین میں آپریشن میں متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک دہشت گرد رسالدار لیویز حمیداللہ کی شہادت میں ملوث تھے۔

Read Comments