Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2024 02:02pm

سوات یونیورسٹی: خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار

سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والے شخص کو دو مسلح ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

چار باغ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے الہ آباد کا رہائشی عمرعلی یونیورسٹی کے اندر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی شکایت پر تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Read Comments