Aaj Logo

شائع 24 اپريل 2024 04:26pm

پاکستان میں سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد پاکستان میں سونے کے دام بھی بڑھ گئے، سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہوشربا کمی

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 1 ڈالر اضافے سے 2300 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments