میلسی میں آڑھتی کے گودام پر مجسٹریٹ کا چھاپہ، 1600 باردانہ برآمد
جنوبی پنجاب کے علاقے میلسی میں مجسٹریٹ نے آڑھتی کے گودام پر چھاپہ مار کر 1600 باردانہ (خالی بوریاں) برآمد کرلیں۔ باردانہ ضبط کرنے کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا۔
پنجاب میں بہت سے مقامات پر سرکاری باردانہ آڑھتیوں کے گوداموں سے برآمد ہو رہا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک میلسی مسعود بابر اور مجسٹریٹ محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ناجائز طریقے سے خالی باردانہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کاشت کاروں کو سہولت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Read Comments