کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رشوت کا ریٹ طے ہے، علی خورشیدی

بہت سے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
شائع 13 مئ 2024 11:39am

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رشوت کا ریٹ طے ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی خور شیدی نے کہا کہ شہر میں تقریبا 400 ہاؤسنگ سوسائٹیز فعال ہیں، سندھ میں بہت سے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 15 سال سے سندھ میں حالات خراب ہیں، شہریوں کے پاس جاکر ان سے بات کریں گے، سندھ کے شہریوں کو در پیش مسائل پر آواز اٹھانی ہے۔

Read Comments