ماں چھ ماہ کی بچی سمیت 4 بچے مینار پاکستان پر چھوڑ گئی

باپ والدہ پر تشدد کرتا تھا، بچوں کا بیان، پولیس نے تلاش شروع کردی
اپ ڈیٹ 27 مئ 2024 01:22pm

لاہورمیں گریٹر اقبال پارک کے نزدیک ماں اپنے 4 کمسن بچوں کو چھوڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق بچوں میں 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ جبکہ بیٹے کی عمر 4 سال ہے، والدہ بچوں کوشام کو لیکر آئی اوربچوں کوچھوڑکرچلی گئی۔

مقامی افراد نے اوارث سڑک پر لاوارث بچوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ بچے نےمقامی افراد کو اپنا رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا ہے جبکہ پولیس بچوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کررہی ہے۔

بیٹے نے اپنے بیان میں کہا کہ والد، والدہ پر تشدد کرتے تھے۔ دوسری جانب پولیس نےسی سی ٹی وی کیمروں سےوالدہ کی تلاش شروع کردی۔

Read Comments