سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس: سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

چیف جسٹس کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا
شائع 31 مئ 2024 09:26am

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بینچ 3 جون کو سماعت کرے گا۔

جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بینچ کا حصہ نہیں ہوں گی، ان کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بینچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومتی اتحاد کی اضافی نشستیں معطل کی ہوئی ہیں۔

Read Comments