میرے نئے پروجیکٹ کے لیے ایک نیا کردار تیار کرنے کا وقت آگیا ہے، عائزہ خان

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے کردار کی تیاری کی ایک جھلک دکھا دی
شائع 06 جون 2024 03:04pm

عائزہ خان اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں اور ان کی تازہ ترین پوسٹ اس کا ثبوت ہے۔

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنے نئے کردار کی تیاری کی ایک جھلک دکھا دی۔

تصویر میں عائزہ اپنے آرام دہ بستر پر لیٹی ہوئی اسکرپٹ ریہرسل میں مصروف نظر آرہی ہیں۔ عائزہ خان سفید ساٹن کے لباس میں انتہائی دلکش لگ رہی ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرے نئے پروجیکٹ کے لیے ایک نیا کردار تیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔

گرچہ ان کے آنے والے پروجیکٹ کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں، لیکن یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ وہ ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔

عائزہ کی تازہ ترین پوسٹ پرصارفین نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے اور انہیں نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے ہیں۔

Read Comments