برکس گیمز: پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

گولڈ پاکستان کے ویٹ لفٹر حیدر سلطان نے جیتا
شائع 14 جون 2024 12:40pm

کھیل کے میدان میں پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، پاکستان نے برکس گیمز میں روس کے خلاف گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے روس کے خلاف ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر حیدر سلطان نے اکسٹھ کلو کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

انہوں نے کلین اینڈ جرک میں ایک سو چھیالیس اور ایک سو پندرہ کلو اسنیچ میں وزن اٹھایا تھا۔ رکس گیمز روس کے شہر کازان میں تئیس جون تک جاری رہیں گے۔

Read Comments