غزہ جنگ جاری رکھنے پر اختلافات، اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کر دی

بینی گینٹز کے مستعفی ہونے کے بعد جنگی کابینہ کی ضرورت نہیں رہی، نیتن یاہو
شائع 17 جون 2024 09:55pm

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے جنگی کابینہ سے دو وزرا کے مستعفی ہونے کے بعد اب 6 رکنی جنگی کابینہ تحلیل کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے معاملے پر جنگی کابینہ میں اختلافات پیدا ہوئے، جس کے بعد 2 وزرا اس کابینہ سے مستعفی ہوئے۔

جنگی کابینہ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے ایک مستعفی رکن بینی گینٹز نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعظم، ہمیں جنگ میں حقیقی کامیابی سے روک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بینی گینٹز اسرائیلی اپوزیشن رہنما ہیں لیکن حماس کے اسرائیل پر7 اکتوبر کے حملے کے بعد بنائی جانے والی 6 رکنی جنگی کابینہ کا حصہ تھے۔

جنگی کابینہ سے وزرا کے مستعفی ہونے کے بعد سے اسرائیلی وزیر اعظم پر انتہاپسند جماعتوں کی جانب دباؤ تھا کہ اس کابینہ میں نئے ارکان کو شامل کیا جائے۔

اسرائیل میں ریٹائرمنٹ سے نزدیک فوجیوں کا ڈویژن بنانے کا فیصلہ

اس ساری صورتحال میں نیتن یاہو نے آج جنگی کابینہ ہی تحلیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق جنرل بینی گینٹز کے مستعفی ہونے کے بعد جنگی کابینہ کی ضرورت نہیں رہی۔

Read Comments