ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش کو آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہرا دیا

ورلڈ کپ کا یہ 44 واں میچ سرویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا میں کھیلا گیا
شائع 21 جون 2024 09:52pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

کپتان نجم الحسین نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے۔

آسٹریلوی ٹیم نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹ پر 100 رنز بنائے جس کے بعد میچ روک دیا گیا اور آسٹریلیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دے دیا گیا۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 اور گلین میکس ویل 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ 44 واں میچ سرویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ اینٹیگوا میں کھیلا گیا۔

Read Comments