پی بی 21 حب : بلوچستان ہائیکورٹ کا 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم

الیکشن کمیشن 3 ہفتے میں شیڈول جاری کرکے انتخابات کروائے، عدالت
شائع 29 جون 2024 05:24pm

بلوچستان ہائی کورٹ نے ووٹوں کی گنتی کے کیس میں حلقہ پی بی 21حب کے 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔

جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تین ہفتے میں شیڈول جاری کرکے انتخابات کروانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ بی اے پی کے رہنما سردار صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

Read Comments