سعودی عرب کا عمرہ زائرین کی تعداد 3 کروڑ سالانہ تک بڑھانے کا اعلان

ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری سعودی عمرہ امور
اپ ڈیٹ 30 جون 2024 08:38am

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو سالانہ تین کروڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب کے عمرہ امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری عبدالرحمٰن بن فہد نے سعودی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے اس سال ایک کروڑ سے زائد عمرہ زائرین کو موقع دینے کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عمرہ کرنے والے مسلمانوں کی تعداد کو سالانہ تین کروڑ تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی حج کیلئے آنے والوں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

Read Comments