جیک آباد: مغوی کی بازیابی کیلئے قومی شاہراہ ’زیرو پوائنٹ بائے پاس‘ پر دھرنا

تین صوبوں سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی شاہراہ کی ٹریفک بری طرح متاثر، زمیندار بہرام کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین
شائع 04 جولائ 2024 10:49am

جیکب آباد سے 24 روز قبل گھر سے اغوا ہونے والے مغوی بہرام کھوسو کی باِزیابی کیلئے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ بائے پاس پردھرنے سے ملک کے تینوں صوبوں کیلئے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے 24 روز قبل زمیندار بہرام کھوسو کو مسلح ڈاکوؤں نے رات کے اوقات میں گھر سے اغوا کرلیا جبکہ پولیس مغوی کو بازیاب نہیں کراسکی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ مجبور ہوکر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ہے دھرنا مغوی کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

Read Comments